14.9 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںسمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ...

سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصد کا نمایاں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2025ء تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 18.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے دوران کا رکنوں کی ترسیلات زر کا حجم 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 38.6 فیصد اور جنوری 2025ء کے مقابلہ میں 3.8 فیصد زیادہ ہے ۔فروری 2025ء کے دوران کا رکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (744.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (652.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (501.8 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (309.4 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں