سمندری طوفان بائپرجوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

86
اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں پاکستان پر الزام تراشی شدید قابل مذمت ہے،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان بائپرجوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جو پاکستان کے مکران ساحل کی طرف آ سکتا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری شیئر کی جس کے مطابق طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث اس میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 12 جون بروز پیر سے کھلے سمندر میں اس وقت تک نہ نکلیں جب تک کہ یہ نظام بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر نہ جائے۔ اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 جون کی رات سے 14 جون کی صبح تک بارش، گرج چمک اور تیز ہوائوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام بالخصوص پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تیاریوں کا جائزہ لیں اور ساحلی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے لیے عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں اس طوفان کے حوالے سے بیداری پیدا کریں۔ ہم چوکس ہیں اور مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔