سمندری طوفان بائپر جوائے کی آگے بڑھنے کی رفتار سست ہو گئی ، نوعیت اب بھی شدید ہے،شیری رحمان

143
شیری رحمان

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی آگے بڑھنے کی رفتار سست ہو گئی ہے ، تاہم اس کی نوعیت اب بھی شدید ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ طوفان اب رات سے پہلے لینڈ فال نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بارے میں مزید معلومات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔