سمندری طوفان سے خطرات لاحق ہیں، سندھ کے عوام کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی

211
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سندھ کو سمندری طوفان کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں، سندھ کے عوام کو انتہائی محتاط رہتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری اور انجینئر صابر حسین قائم خانی کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بڑا اہم مسئلہ ہے،

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس خطرے سے ہمیں محفوظ رکھے، ہماری بری، بحری افواج بھی کام کر رہی ہیں، اس کے علاوہ سندھ حکومت کے اقدامات بھی قابل قدر ہیں، سندھ کے عوام کو اس صورتحال میں انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔