سمندری طوفان عمان اور یمن کے ساحلوں کو متاثر کر سکتا ہے، ماہرین

152
سمندری طوفان عمان اور یمن کے ساحلوں کو متاثر کر سکتا ہے، ماہرین

ریاض۔22اکتوبر (اے پی پی):ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سلطنت عمان اور یمن کے ساحلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ماہر موسمیات علی مشہور نے میڈیاکو بتایا کہ طوفان ساحل سے 600 کلو میٹر دور ہے اور توقع ہے کہ پیر سے اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان سے منگل کے روز عمان اور یمن کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوں گے جہاں موسلادھار تیز بارش کے ساتھ طوفانی ہوا ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ طوفان سے سعودی عرب بھی جزوی طور پر متاثر ہوگا جہاں صحرائے ربع الخالی اور نجران کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔