واشنگٹن۔10اکتوبر (اے پی پی): امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ سمندر میں 11فٹ کی اونچی لہروں کی وجہ سے طوفان میں مزید تیزہوگیا جبکہ شہر لیک چارلس میں تیز بارشوںاور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں 150کلومیٹر کے رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ، ملحقہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سمند ری طوفان سے آباد ی اور املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ لیک چارلس کے میئر نک ہنٹر نے کہا ہے کہ شدید طوفان کے باعث مقامی لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوگئے ہیں اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔