سمندری ماحولیاتی نظام بچانا ہماری ترجیح ہے،محمد جنید انوار چوہدری

19
سمندری ماحولیاتی نظام بچانا ہماری ترجیح ہے،محمد جنید انوار چوہدری

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستان کے سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم کااظہار کیا ہے۔ عالمی یومِ بحر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام بچانا ہماری ترجیح ہے۔ سمندروں کو آلودگی ، موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساحلوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

بندرگاہوں اور جہازوں پر سخت آلودگی کنٹرول قوانین نافذ ہیں۔سمندری تجارت اور آبی حیات سے قیمتی زرِمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندروں کے تحفظ کے لئیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ صاف سمندر و سرسبز ساحل مستقبل کے ضامن ہیں۔