سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی شرح میں رواں مالی سال کے دوران 31 فیصد اضافہ

88
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 25ستمبر(اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست 2020 ) کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 4.863 ارب ڈلار تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سمندر پار مقیم پاکتسانی برادری نے 3.712 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ترسیلات زر کی وصولی میں 1.151 ارب ڈالر یعنی 31 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔