اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تدفین کے اخراجات کی مد میں 25 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ رقم ضرورت مند اور مستحق سمندر پار پاکستانیوں کو دی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیاروں کی باوقار انداز میں تدفین کے انتظامات کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تدفین کی مد میں گرانٹ کی منظوری کے ذریعے خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے، اسی طرح مزید سہولیات بھی انہیں دی جائیں گی۔