سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 28 فیصد کا نمایاں اضافہ

25
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 28 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی 2025ء تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے 34.9 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.8 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 27.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مئی میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اپریل 2025ء اور مئی 2024ء کے مقابلہ میں بالترتیب 16 اور 13.7 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 913.9 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 754.2 ملین ڈالر، برطانیہ 588.1 ملین ڈالر اور امریکہ 314.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔