سموگ تدارک مہم،سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے

92
سیکرٹری آر ٹی اے بھکرکی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس پی کینٹ سہیل فاضل نے سموگ تدارک مہم کے تحت شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے سموگ تدارک بارے استفسار بھی کیا؎ایس پی کینٹ سہیل فاضل نے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا دھواں بھی چیک کیا اور خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو بند کروایا۔

انہوں نے کہا کہ شہری گھروں سے نکلنے سے پہلے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ شہری اپنی موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں، سموگ سے بچا ئوکیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہیں۔ سہیل فاضل نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا جارہا ہے، روزانہ دھواں چھوڑنے والی ہزاروں گاڑیوں کے چالان بھی کئے جارہے ہیں۔