22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسموگ سے نمٹنے کیلئے اب تک اڑھائی لاکھ درخت لگائے جا چکے...

سموگ سے نمٹنے کیلئے اب تک اڑھائی لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں،ترجما ن پی ایچ اے

- Advertisement -

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):ترجمان پی ایچ اے کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے موسم سرما کی آمد سے قبل صوبائی دارالحکومت میں سموگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا آغا ز کر دیا ہے، اس سلسلہ میں اب تک اڑھائی لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں، لاہور کے لیے ماحولیاتی آلودگی تشویشناک ہے جس میں ہوا سے نکلنے والے چھوٹے ذرات کا کا ارتکاز رہائشیوں کے لیے خطرہ کا باعث ہے،ہوا سے پھیلنے والی گردوغبار کو کم کرنے کیلئے حکومت لوگوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل در آمد کا مشورہ دیتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس مسئلے کو پہلے سے حل کرنے کے لیے اتھارٹی نے اس سال کے شروع میں فیصلہ کیا کہ پانچ لاکھ درخت لگا کر لاہور کے گرین ایریا کو بڑھایا جائے اس سلسلہ میں اب تک اڑھائی لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ ابھی پچھلے ہفتے پی ایچ اے نے گجو متہ، خیابانِ جناح اور کماہاں گاؤں میں شجر کاری کی تین مہمات میں ہزاروں پودے لگائے ہیں۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ ناروے میپل اور لارجی لیف لنڈن جیسے آلودگی کو کم کرنے کے لیے اعلی صلاحیت کے حامل درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی ہے،ماحولیات کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایسے درخت موثر طریقے سے آلودگی کو فلٹر کرتے ہیں، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں، فضا میں آکسیجن چھوڑتے ہیں اور گھروں کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔طاہر وٹو نے لاہور کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ گھر کا کچرا جلانے سے گریز کریں کیونکہ یہ صحت اور ماحول دونوں کے لیے خطرات کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ کا دھواں رہائشیوں کے لیے غیر صحت مند حالات پیدا کر سکتا ہے خاص طور پر سرد اور شدید موسم کے دوران۔انہوں نے اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ صاف ہوا کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کریں اور فائدہ مند طرز عمل کے لیے ترغیبات پیدا کریں، جبکہ لوگوں کو بہترین طرز عمل کے بارے میں فروغ اور تعلیم دیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں