سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری،ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں سرگرم

57
Smog Remedy
Smog Remedy

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور کی سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 37 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی اور 255 جگہوں پر انسدادِ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا اور خلاف ورزی پر5 مقدمات درج کئے گئے ہیں،خلاف ورزی کرنے والی 138 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 988 مقامات کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ 38 خلاف ورزی پائی گئی،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 570 مقامات کی چیکنگ کی اور 19 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا اور 3 مقدمات درج کروائے گئے،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون نے 928 پوائنٹس میں سے 37 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 16 مقامات میں سے7 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 190 مقامات چیک کئے اور 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی اور اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 700 پوائنٹس کا معائنہ کیا،31 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون نے 385 مقامات کا دورہ کیا اور 39 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 230 مقامات کی چیکنگ کی اور 10 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی

، اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 740 پوائنٹس چیک کئے اور31 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 290 مقامات پر انسپیکشن کی اور11 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے اور شہری تعاون کریں۔