سموگ کا باعث بننے والے ہر عنصر کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت کریں،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

133
سموگ

اوکاڑہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں سموگ کی روک تھام کے لیے ماحولیاتی پالیسی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اینٹی سموگ سکوارڈ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف متحرک انداز میں کام کر رہا ہے اور دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خشت ، انڈسٹریل یونٹس، فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو تحویل میں لیکر بند کرنے سمیت عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ محکمہ ماحولیات اور محکمہ زراعت سمیت تمام متعلقہ اداروں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے انسداد سموگ کے لئے کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اعجاز احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں فیلڈ افسران گاءوں گاؤں جا کر کاشتکاروں کو انسداد سموگ سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں اور آگاہی سیمینارز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عوام الناس سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے سموگ کا باعث بننے والے ہر عنصر کے خلاف کاروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت کریں کیونکہ کوئی بھی مہم عوامی تعاون کے بغیر مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی