26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسموگ کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام کےلئے احتیاطی تدابیر...

سموگ کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام کےلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہو گا،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے اور اس کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام،احتیاطی تدابیرکو اختیار کرنا ہو گا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران سمیت فیلڈ آفیسر فصلوں کے باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔یہ بات انہوں نے سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ محکموں کی جانب سے فیلڈ سٹاف دیہاتوں،قصبوں اور شہروں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے مناسب طریقے سے تلف کرنے کے بارے آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی آلودگی کنٹرول آلات لگائے بغیر شوگر ملز چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرٹی کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی انسپکشن کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفور گھریلو کو کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کی آگاہی دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی آفیسر محکمہ ماحولیات روزانہ کی بنیاد پر بھٹہ جات کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے پر بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔اجلاس میں سیکرٹری آرٹی ثناء اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ اگست میں 15 دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند کی گئی،113 کو چلان کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والیگاڑی مالکان پر 1 لاکھ 56 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات عبدالرؤف نے بتایا کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شوگر ملوں میں آلودگی کنٹرول آلات لگائے جا رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384852

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں