36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسموگ کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

سموگ کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو حکم دیا ہے کہ رکشہ ساز کمپنیوں سے مشاورت مکمل کر کے انہیں پابند کیا جائے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے رکشے فروخت نہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میںگذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا گیا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر رکشے مارکیٹ میں آنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، جسے روکنا ضروری ہے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ جون 2025 کے بعد ایسی کمپنیوں کو لائسنس کی تجدید نہ کی جائے جو حکومتی شرائط پوری نہ کریں۔

- Advertisement -

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم اے او کالج کے گراونڈ کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور وہاں صفائی، درختوں کی دیکھ بھال، اور زمین کی لیولنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت پر مزید اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں