سموگ کی شدید لہر اور دھند کے باعث موٹروے مختلف جگہوں سے بند

112
سموگ کی شدید لہر اور دھند کے باعث موٹروے مختلف جگہوں سے بند

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ اورموٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک دھند اورسموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیاہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے تاحد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے مختلف جگہوں سے بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی گے کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کے لیے بہترین وقت صبح 10سے شام 6بجے تک کا وقت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں نیز اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ترجمان موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔