سموگ کے زراعت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر وجاہت عظیم گوندل

174
Smog

گجرات۔ 15 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر وجاہت عظیم گوندل کہا کہ کسان سموگ، کے تدارک کے لیے فصلوں کی باقیات کو آ گ نہ لگایں ،زراعت اور ماحول پر اس کے بہت منفی اور مضر اثرات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے موضع بھاگووال کلاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ جڑی بوٹیوں کا بروقت کنٹرول ، کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لیے کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔