سمبڑیال۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زاعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹرافتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ سموگ کے پیش نظر دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام کاشتکار نوٹ کر لیں کہ لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب کی مقرر کردہ حد برائے جلائے جانے باقیات یا فصلات جو کہ 15 ہزار روپے فی ایکڑ ہےاور جتنے ایکڑ جلائے جائیں گے اسی حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ اس کی جلائی گئی باقیات اداروں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکتی کیونکہ سیٹلائٹ جلائے گئے رقبہ کی نشاندہی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کاشتکار دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے باز رہیں اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں ،اپنی اور اپنے جانوروں کی صحت کا خیال رکھیں اور مڈھوں کو تلف کرکے زمین کی ذرخیزی کو بڑھائیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510779