سمیسٹر بہار 2024 فیز 1 کے داخلے 15 جنوری 2024 سے شروع ہو رہے ہیں، ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ

286

سیالکوٹ۔ 07 جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیسٹر بہار 2024 فیز 1 کے داخلے 15 جنوری 2024 سے شروع ہو رہے ہیں۔ ان داخلوں میں میٹرک، ایف اے، بی ایس پروگرامز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس نے ریجنل آفس سیالکوٹ میں داخلوں بارے تفصیلات دیتے ہوئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو طلباء و طالبات سمسٹر بہار فیز 1 کے داخلوں میں کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے ضروری اور مطلوبہ کاغذات مکمل کرلیں تاکہ داخلے کے وقت کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس نے ٹیوٹرز حضرات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سکولوں دفاتر اور دیگر جگہوں پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پیغام “تعلیم ہر کسی کے لیے” گھر گھر پہنچائیں تاکہ ہر کوئی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس نے مزید بتایا کہ فیز 2 سمیسٹر بہار 2024 بی اے، بی کام، بی ایڈ، بی ایس آرٹس کے داخلے یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔ داخلوں کے متعلق مزید معلومات کے لیے ریجنل سنٹر سیالکوٹ رابطہ کر سکتے ہیں۔