21.6 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومتجارتی خبریںسمیڈا کاصنعتی رہنمائوں، پالیسی سازوں وماہرین کوایس ایم ایز کیلئے آگاہی مباحثہ...

سمیڈا کاصنعتی رہنمائوں، پالیسی سازوں وماہرین کوایس ایم ایز کیلئے آگاہی مباحثہ کا اہتمام

- Advertisement -

لاہور۔21فروری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)نے لاہور میں صنعتی رہنمائوں، پالیسی سازوں اور ماہرین کوایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تجارتی سہولت پر ایک اہم آگاہی مباحثہ کا اہتمام کیا ۔ترجمان کے مطابق تقریب میں پاکستان کی ایس ا یم ایزکے لیے ڈیجیٹل تجارتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے۔ مباحثہ کے پینل میں ممتاز مقررین شامل تھے، جن میں سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا کے علاوہ پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے سی ای او آفتاب حیدر ، لمس کی فیلکلٹی ممبر گلالئی خان، ڈیجیٹل بزنس آٹومیشن ایکسپرٹ/ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سی ای او فیضان صدیقی اور بانی و سی ای او او زی گروپ/جولٹا بیٹریز عثمان شیخ نے خطاب کیا۔مباحثہ میں SMEs کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور دیکھا گیا کہ پاکستان میں کس طرح ڈیجیٹل مدد کے ذریعے ایس ایم ایز کیلئے تجارتی عمل کو آسان ، کم لاگت اور قابل مسابقت بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر SMEDA اور PSW کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MOU) پر بھی دستخط کیے گئے ، اس ایم او یو کا مقصد ڈیجیٹل حل کے ذریعے تجارتی طریقہ کار کو آسان بنانا ہے، جس سے SMEs اور خواتین کاروباریوں کو مارکیٹ انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالیٹکس اور ان کی برآمدی ضروریات کے مطابق وسائل تک رسائی ممکن ہو سکے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا نے ایس ایم ای کی ترقی کے لیے تجارتی سہولت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تجارتی سہولتیں ایس ایم ای کی ترقی کی اہم بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارتی طریقہ کار کو آسان بنا کر اور رکاوٹوں کو کم کر کے SMEs کو عالمی سطح پر زیادہ موثر طریقے سے فعال بنایا جا سکتا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ PSW کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ SMEDA کے ساتھ شراکت داری ایس ایم ایز کیلئے تجارتی عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے،

- Advertisement -

خاص طور پر جس سے ایس ایم ایز اور بالخصوص کاروباری خواتین معاشی ترقی میں اپنا حصہ بہتر انداز سے ڈالنے کے قابل ہو جائیں گے۔جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ سمیڈا ملکی معیشت میں کاروباری خواتین کے کردار کو فعال بنانے کیلئے خصوصی کوششیں کر رہا ہے، ہم اس امر کو یقین بنا رہے ہیں کہ تاجر خواتین تجارت میں ڈیجیٹل ٹولز سے مکمل آگا ہی دی جائے اور انکو درپیش مشکلا ت کو دور کر کے عالمی منڈی میں انکی مصنوعات کو فروغ دیا جائے۔ تقریب میں پالیسی ساز اداروں ، محققین اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایس ایم ایز کیلئے جدید سہولتوں کی فراہمی اور آگاہی کے سلسلے میں سمیڈا کی خدمات کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564587

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں