24.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںسمیڈا کی تنظیمِ نو پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، مصدق...

سمیڈا کی تنظیمِ نو پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، مصدق ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزارتِ صنعت و پیداوار میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کی، جبکہ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے سمیڈا کی سابقہ کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور آئندہ کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیرِ اعظم کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ ویلیو ایڈڈ ایس ایم ای سیکٹرز کی تیز رفتار ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کی تنظیمِ نو قومی مفاد میں ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے سمیڈا کی سرگرمیوں میں سرکاری شعبے کی مداخلت کم کرنے اور اس کی تنظیمِ نو کے لیے آؤٹ سورسنگ ماڈل اپنانے کی تجویز پیش کی۔ وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ سورسنگ سمیڈا کی اصلاحات کے لیے موثر حل ہو سکتا ہے۔ ایس ایم ای شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

- Advertisement -

ہارون اختر خان نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت ایس ایم ای کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے اور ایس ایم ای سیکٹر کو برآمدات کا انجن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کی تنظیمِ نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمیٹی نے سمیڈا کی اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنے پر بھی غور کیا اور خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کی کاروباری شمولیت میں سمیڈا کے کردار کو اجاگر کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دے کر ایس ایم ای سیکٹر کی دیرپا ترقی اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں