سندھ،آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری

117
IBA

لاڑکانہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل بہار مگسی نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی ہدایات پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے تاہم متعدد نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کے باوجود پاس امیدوار اب تک اپنے اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ ٹی ای اوز دفاتر ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش تک نہیں ہوئے ۔

ان میں تعلقہ و ضلع لاڑکانہ سے بھی 10 میل فیمیل امیدوار شامل ہیں جن میں سائرہ، فرزانہ کنول، یاسر علی، ثاقب حیدر، رشیدالدین، فہد علی، عارفہ جبیں، عامر اعزاز اور سمیہ نور شامل ہیں، جنہیں آخری مرتبہ 4 ستمبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس میں ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں اور اگر وہ اس مرتبہ بھی پیش نہیں ہوتے تو قانونی طریقہ کار کے تحت معاملے کو دیکھا جائے گا۔گل بہار مگسی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا یہ ان کے مستقبل کا معاملہ بھی ہے۔