25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںسندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام...

سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیر کی(شام/رات) سے 30 اگست کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودہا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ (کل )منگل کو سندھ، شمال مشرقی/جنو بی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں تھر پارکر(نگر پارکر 47، اسلام کوٹ 18، مٹھی 17، چھاچھرو 14، ڈہلی 12، کلوئی 10، ڈپلو 06)، بدین 15، چھور08، سکرنڈ، حیدرآباد 06، شہید بینظیرآباد 03، بلوچستان میں بارکھان 38، خیبر پختونحوا میں دیر(زیریں 19)، پٹن 01، پنجاب میں گوجرانوالہ 25، سیالکوٹ(سٹی) 15، منگلا05، مری03، خانیوال02، کشمیر: کوٹلی06 اورراولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 43، بھکر41، ڈی آئی خان، نورپورتھل اورکوٹ ادومیں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں