سندھ، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب کے بعض علاقوں، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

27
weather

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 98، بنوں 26، پشاور سٹی ایک، فیصل آباد 33، چکوال 28، کوٹ ادو 24، اٹک 14، ملتان سٹی 13، سیالکوٹ سٹی 8، منڈی بہائوالدین 7، اسلام آباد (ایئرپورٹ 6، گولڑہ، زیروپوائنٹ ایک)، حافظ آباد 5، راولپنڈی (چکلالہ، پیرودھائی3)، خضدار 21، مظفرآباد (ایئرپورٹ 20، سٹی 18) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین، نوکنڈی میں درجہ حرارت 48، بونجی، سبی اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔