19.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںسندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ...

سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران سندھ،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی/زیریں سندھ، کشمیر، خیبرپختونخوا اور شمال/ مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان سٹی میں 87، جھنگ 84، نارووال 82، کوٹ ادو 72، سرگودھا 66، خانیوال 56، گوجرانوالہ 49، نور پور تھل 45، حافظ آباد 44، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 43، سٹی 28)، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمس آباد 39، کچہری 10)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، چکوال39 ، جہلم 38، اٹک ،فیصل آباد 32، اسلام آباد (سید پور 30، گولڑہ 24، بوکرا 16، سٹی 13، ایئرپورٹ 2)،شیخوپورہ 28، رحیم یار خان 26، منڈی بہاؤالدین 25، کروڑ (لیہ) 23، خانپور22،لاہور (سٹی 21، ایئرپورٹ 17)، منگلا 21، جوہر آباد 20، بہاولپور ( سٹی 17،ایئرپورٹ 13)، منگلا 21، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی4)، اوکاڑہ10، بھکر 8،قصور 6 ،مری 7، گجرات 3، چھور 78، روہڑی ،سانگھڑ56، میر پور خاص 52، جیکب آباد 35، سکھر ، خیرپور 20، تھرپارکر (ڈھلی 17، چھاچھرو 7، ڈیپلو، اسلام کوٹ 5، نگر پارکر ایک)، حیدرآباد12، مٹھی 6،لاڑکانہ 3، سکرنڈ ایک، گڑھی دوپٹہ 43، کوٹلی 41، مظفر آباد (سٹی 11، ایئرپورٹ 7)، راولاکوٹ 6، بنوں 24، سیدوشریف 13، دیر (زیریں 10)، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 8، سٹی ایک)، کاکول 6، پاراچنار 4، مالم جبہ 2، سبی 19، ژوب 11،کوئٹہ (سمنگلی 10،سٹی 4)، نوکنڈی 10، بارکھان 2 اور قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 44 جبکہ دالبندین اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق ہفتہ 17اور اتوار 18 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں