سندھ اسمبلی میں کراچی کے 7 اضلاع کی 47 نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز نے 9، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 20 نشستیں حاصل کرلیں

177
Election
Election

کراچی۔ 09 فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی میں کراچی کے 7 اضلاع کی 47 نشستوں میں سےپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز نے 9، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 20، جماعت اسلامی پاکستان نے 2 اور آزاد امیدواروں نے10 نشستیں حاصل کرلی ہیں تاہم 6 حلقوں بشمول 102، 104، 116، 119، 120 اور 121 کے نتائج آنا باقی ہیں ۔ ضلع ملیر کی 6صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز نے 5جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے امیدوار محمد یوسف بلوچ نے پی ایس 84 ملیر I سے 25ہزار 348ووٹ، محمد ساجد نے PS-85 ملیر II سے 27 ہزار 27,791 ووٹ، عبدالرزاق راجہ نے PS-86 ملیر III سے 15 ہزار 17 ووٹ، محمود عالم جاموٹ نے PS-87 ملیرIV سے 19 ہزار 220ووٹ اور محمد ساجد نے PS-89 ملیرVI سے 25 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ PS-88 ملیر V سے آزاد امیدوار اعجاز خان 17 ہزار 580ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ضلع کورنگی کی 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے 3 آزاد امیدواروں نے جیتی، ایم کیو ایم پی نے 2 جبکہ پی پی پی پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شارق جمال PS-90 کورنگی I سے 35609 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ہی نجم مرزا PS-94 کورنگی V سے 24 ہزار 161ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار محمد فاروق PS-91 کورنگی II سے 23 ہزار 499 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ اسی طرح پی ایس 95 کورنگی VI سے پیپلز پارٹی کے محمد فاروق اعوان نے 16 ہزار 386 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدواروں میں واجد حسین خان PS-92 کورنگی III سے 28 ہزار 276 ووٹ، ساجد حسین PS-93 کورنگی IV 20372 ووٹ اور محمد اویس PS-96 کورنگی VII سے 16 ہزار 997 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ڈسٹرکٹ شرقی کی 9 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے 6 پر ایم کیو ایم پی نے کامیابی حاصل کی اور ایک پر پیپلز پارٹی نے جیتی جبکہ دو سیٹوں پر رزلٹ کا انتظارہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شوکت علی نے PS-97 کراچی ایسٹ I سے 14 ہزار 997 ووٹ، ارسلان پرویز نے PS-98، کراچی ایسٹII سے 13 ہزار 903 ووٹ، سید فرحان انصاری نے PS-99 کراچی ایسٹII سے 26 ہزار 658 ووٹ، سید محمد عثمان نے PS-100 کراچی ایسٹIV سے 21 ہزار 970 ووٹ، معید انور نے PS-101 کراچی ایسٹV سے 43 ہزار 80 ووٹ اور فیصل رفیق نے PS-103 کراچی ایسٹVII سے 15 ہزار 870 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے سعید غنی نے PS-105 کراچی ایسٹ IX سے 26 ہزار 168 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ PS-102 کراچی ایسٹVI اور PS-104 کراچی ایسٹVIII کے نتائج کا انتظار ہے۔ڈسٹرکٹ سائوتھ کی صوبائی اسمبلی سندھ کی 5 نشستوں میں سے 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے ایک ایک نشست جیتی۔آزاد امیدوار سجاد علی نے PS-106 کراچی سائوتھ I سے 20 ہزار 658 ووٹ، بلال حسین خان جدون نے PS-109 کراچی جنوبیIV سے 27 ہزار 854 ووٹ اور ریحان بندوکرا نے PS-110 کراچی جنوبیV سے 47 ہزار 450 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے محمد یوسف نے PS-107 کراچی سائوتھ II سے 26 ہزار 902 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد دلاور نے PS-108 کراچی جنوبی III سے 20 ہزار 14 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔کیماڑی ضلع کی سندھ اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے 3 پر آزاد امیدواروں نے قبضہ کیا جبکہ پی پی پی پی اور ایم کیو ایم پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔پیپلز پارٹی کے لیاقت علی آسکانی PS-111 کیماڑی I سے 29 ہزار 396 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پی کے فہیم احمد نے PS-113 کیماڑیIII میں 6 ہزار 424ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اس حلقے سے آزاد امیدواروں میں سربلند خان PS-112 کیماڑی II سے 16 ہزار 287 ووٹ، محمد شبیر نے PS-114 کیماڑی IV سے 21 ہزار 531 ووٹ اور شاہ نواز جدون PS-115 کیماڑی V سے 20 ہزار 609ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ضلع غربی کے اب تک صرف دو نتائج کا اعلان ہوا ہے اور دونوں میں ایم کیو ایم پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔جن میں شیخ عبداللہ PS-117 کراچی ویسٹII سے 11 ہزار 154 ووٹ اور نصیر احمد PS-118 کراچی ویسٹIII سے 9 ہزار 740ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حلقے سے PS-116 کراچی ویسٹ I، PS-119 کراچی ویسٹIV، PS-120 کراچی ویسٹV اور PS-121 کراچی ویسٹVI کے حلقوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ضلع وسطی کراچی کے صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں سے ایم کیو ایم پی نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بقیہ ایک نشست جماعت اسلامی پاکستان نے جیت لی۔

ایم کیو ایم پی کے امیدواروں ریحان اکرم نے PS-122 کراچی سینٹرل I سے 48 ہزار 170 ووٹ، عبدالوسیم نے PS-123 کراچی سینٹرلII سے 17 ہزار 526ووٹ، عبدالباسط نے PS-124 کراچی سینٹرلIII سے 31 ہزار 35ووٹ، سید عادل عسکری نے PS-125 کراچی سینٹرلIV سے 63 ہزار 807ووٹ، محمد افتخار عالم نے PS-126 کراچی وسطیV سے 38 ہزار 789، محمد معاذ محبوب نے PS-127 کراچی وسطیVI سے 23 ہزار 389ووٹ، طحہ احمد خان نے PS-128 کراچی سینٹرل VII سے 34 ہزار 417 ووٹ اور جمال احمد نے PS-130 کراچی سینٹرل IX سے 38 ہزار 334 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ضلع وسطی میں جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جیت نعیم الرحمان خان نے ریکارڈ کی جو PS-129 کراچی سینٹرل VIIIسے 26 ہزار 296ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔