سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 85 ملیرٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار محمد ساجد کامیاب

78
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 85 ملیرٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار محمد ساجد کامیاب

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس85 ملیر ٹو سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار محمد ساجد 27 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر حفیظ اللہ 14ہزار 304 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.34 فیصد رہا۔