سندھ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے

136

اسلام آباد ۔17 نومبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سننے کے لئے وزراءاعلیٰ سندھ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان جبکہ گورنر پنجاب‘ کے پی کے اور صدر آزاد کشمیر بھی سپیکر کی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے۔ جمعرات کو ترک صدر کا خطاب سننے کے لئے وزراءاعلیٰ ڈاکٹر مراد علی شاہ‘ ثناءاللہ زہری‘ حافظ حفیظ الرحمان اور گورنرز رفیق رجوانہ‘ اقبال ظفر جھگڑا‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مہمانوں کی گیلریوں میں موجود رہے۔