سندھ حکومت کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

153
Shaheed Zulfikar Ali Bhutto
Shaheed Zulfikar Ali Bhutto

لاڑکانہ۔30مارچ (اے پی پی):سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔صوبائی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور صوبائی حکومت کے تحت مقامی کونسلز میں جمعرات کو چھٹی ہو گی ۔دریں اثناءایک دوسرے نوٹیفکیشن میں سندھ حکومت نے یکم اپریل کو ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے لئے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔