کراچی۔ 17 مارچ (اے پی پی):وزیر خوراک جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20مارچ سے شروع کریگی اور صوبہ بھر میں 353گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
اتوارکووزیر خوراک و آبپاشی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ خوراک سندھ حیدرآباد ڈویژن میں 78، لاڑکانہ ڈویژن میں 71، سکھر میں 68، شہید بینظیر آباد 58، میرپورخاص ڈویژن میں 40 اور سانگھڑ میں 38 گندم خریداری کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے، سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔