کراچی ۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان رینجرز(سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پھول پتی لین لیاری میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران6ملزمان کو حراست میں لیکران کے قبضے سے2نائن ایم ایم پسٹل، 4607گرام چرس، کار اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔