23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سومرو کے اعزاز...

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سومرو کے اعزاز میں الوداعی تقریب

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 29 جنوری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ ایک پروفیسر اور محقق کبھی حقیقت میں ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ اس کی علمی اور تحقیقی خدمات ہمیشہ ادارے سے جڑی رہتی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید احمد سومرو کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو حال ہی میں اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرنری سائنسز فیکلٹی کے شعبے وٹرنری فزیالوجی اینڈ بائیوکیمسٹری سے پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ ڈاکٹرسعید سومرو ایک غیرمعمولی معلم، محقق، اور نظریاتی شخصیت تھے۔

انہوں نے طلبہ کے ساتھ ایک والہانہ رویہ قائم رکھا اور اپنے طلبہ کی اہم رہنمائی بھی کی۔انہوں نے ڈاکٹر سومرو کی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سکالرز تیار کرنےمیں اہم خدمات کو اجاگر کیا اور ان کی ویٹرنری سائنس کے شعبے میں گراں قدر وابستگی اور محنت کو سراہا۔ فیکلٹی ڈین ڈاکٹر غیاث الدین شاہ راشدی نے ڈاکٹر سعیدسومرو کی شعبے سے طویل مدتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش کچھیوال نے ڈاکٹر سومرو کی مؤثر رہنمائی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر شمس بگھیو، ڈاکٹر احمد نواز تنیو، ڈاکٹر جمیلہ سومرو اور دیگر اساتذہ نے بھی ان کی شاندار خدمات اور علمی حلقے پر ان کے دیرپا اثرات کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں