سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ کے ہاسٹل کی الاٹمنٹ 4 جنوری سے شروع ہوگی

182
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی

حیدرآباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے طلبہ کے ہاسٹل کی الاٹمنٹ 4 جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔ یونیورسٹی کے ہاسٹل پرووسٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے سال 2024 کےلئے ہاسٹل الاٹمنٹ 4 جنوری سے 6 فروری 2024 تک کی جائے گی جبکہ پہلے سال میں نیا داخلہ لینےوالے طلباء کو ہاسٹل الاٹمنٹ فارم داخلا مکمل ہونےاور فہرست جاری ہونے کےبعد جاری کیے جائیں گے۔