حیدرآباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے تدریسی سال 25-2024 کیلئے انڈرگریجوئیٹ ڈگری پروگرام کیلئے مین کئمپس کی تمام کلیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل مینجمنٹ اینڈ سائنسز اور عمرکوٹ کیمپس میں مشروط طور پر منتخب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے،
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منتخب امیدوار آن لائن بینک چالان یونیورسٹی کے ای-پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرکے مقررہ فیس جمع کرائیں اور رجسٹریشن فارم، اصل دستاویزات اور ان کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ ڈئریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے دفتر میں 27دسمبر 2024 تک جمع کروائیں،مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن مکمل نہ کرنے کی صورت میں امیدوار کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا اور میرٹ کی بنیاد پر اگلے امیدوار کو نشست دی جائے گی۔