سندھ زرعی یونیورسٹی کی داخلوں کے لئے کامیاب امیدواروں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری

96
Sindh Agricultural University
Sindh Agricultural University

حیدرآباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے داخلوں کے لئے کامیاب امیدواروں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی ہے ۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں تدریسی سال 24۔2023 میں تمام فیکلٹیز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سب کیمپس عمرکوٹ میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام میں پہلے سال میں داخلہ کے لئے کامیاب امیدواروں کی دوسری میرٹ لسٹ جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اوریجنل اور ضروری کاغذات ، جمع شدہ فیس کے چالان سمیت 13 فروریتک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز میں جمع کروائیں۔

داخلہ کے حوالے سے کسی بھی خدشہ یا اعتراض کے بارے میں کاغذ پر لکھی درخواست اور اپیل 6 فروری تک جمع کروائی جاسکتی ہے تاہم دیر سے دیئے جانے والے اعتراضات پر غور نہیں کیا جائے گا۔