سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینیٹ نے مالی سال 2023-24 کے تخمینی بجٹ کی منظوری دے دی

181
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی

حیدرآباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینیٹ نے مالی سال 2023-24 کے تخمینی بجٹ کی منظوری دے دی۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینیٹ کا 28 واں اجلاس ہفتہ کو یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کی، اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ ڈاکٹر سروش لودھی، یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو کی وائس چانسلر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی نمائندہ ڈاکٹر اربیلا بھٹو، سابق وفاقی سیکریٹری امتیاز قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری کالج ایجوکیشن احسان لغاری خصوصی طور پر شریک ہوئے، جبکہ سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز حکومت سندھ نور احمد سموں اور ڈاکٹر سرفراز سولنگی نے آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے مالی سال 2021-22 کے اکائونٹ کی سالانہ اسٹیٹمنٹ، مالی سال 2022-23 کا نظرثانی شدہ بجٹ اور مالی سال 2023-24 کا تخمینہ بجٹ بحث کے لیے پیش کیا گیا، یونیورسٹی کے ڈئریکٹر فنانس انیل کمار نے مالی سال 2023-24 میں یونیورسٹی کے 3660.025 ملین روپے اور یونیورسٹی سے منسلک شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری کی 372.887 ملین روپے کی تخمینہ بجیٹ پیش کی، مالی سال2022-23 کی 3050.078 ملین روپے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری کی 246.145 ملین روپے کی نظرثانی شدہ بجیٹ کا خلاصہ پیش کیا،

اسی طرح اجلاس کو بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ بجیٹ کے دوران ادارے کی جانب سے اپنے ذاتی وسائل سے 564 ملین کا تخمینہ لگایا تھا، جس میں اضافہ کرتے ہوئے ذاتی وسائل سے 638 ملین روپے حاصل کئے گئے، دوسری جانب اجلاس کے دوران2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جب کہ یونیورسٹی کے وسائل میں اضافے کے لیے امتیاز قاضی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی بھی منظوری دی گئی

جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی، ڈئریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، ڈئریکٹر اورک ڈاکٹر تنویر فاطمہ میانو اور ڈائریکٹر فنانس انیل کمار بحیثیت ممبران ھونگے یہ کامیٹی اگلے تین سالوں کیلئے یونیورسٹی کے مالی وسائل میں اضافے اور آمدنی کے بہتر ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کرے گی، جبکہ ڈین آف کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو مختلف شعبہ جات میں مطلوبہ لازمی اسٹاف کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔