سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پاس تمام تر افرادی، مالی اور تکنیکی وسائل موجود ہیں، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

93

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گیارہ سال بعد سندھ حکومت کو بھی کراچی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا ہوش آ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کراچی صفائی مہم پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔ وزار ت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے پاس تمام تر افرادی، مالی اور تکنیکی وسائل موجود ہیں، وہ اس اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صفائی کے بعد حیدر آباد، میرپور خاص، بدین، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی اوردیگر شہروں کی بھی صفائی کروائیں۔