کراچی۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر کیماڑی محمد بشیر خان کی زیر نگرانی سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے میٹرو ول سائٹ اور بلدیہ کے علاقوں میںدودھ ، مصالجات، ریسٹورنٹ ، جنرل اسٹورز اور گوشت کی دکانوںکا معائنہ کیااورصفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پرامپرومنٹ نوٹسز جاری کرنے سمیت جرمانے بھی عائد کئے جبکہ ٹیم نے زائد المعیاد اشیا ء کو موقع پر ہی ضائع کردیا۔
جمعر ات کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائی وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آصف علی جان صدیقی کی ہدایت کی گئی ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی نے کہا کہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا ء کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کے مراکز سے وابستہ افراد سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو، اسسٹنٹ کمشنرز ندا ثمن اور مرخ گل بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600439