کراچی۔ 03 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ضلع شکارپور سعید احمد میمن کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹار گنج روڈ پر 400کلو گرام پھوندی لگا اچار ضائع کر دیااور اچار فروخت کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پرکی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے اشیائے خوردونوش کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کو اپنے کاروبار میں غیر صحت مندانہ طریقے استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کی اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھانے پینے کی اشیا کے کاروبار کو چلانے کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے اصولوں پر عمل کریں۔