حیدرآباد۔ 16 فروری (اے پی پی):سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ایک معروف کمپنی کی جانب سے شکایت ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں کارروائی، کارروائی کے دوران ٹاور مارکیٹ حیدرآباد پر ایک دکان سے معروف کمپنی کے 250 جعلی مصالحے کے پیکٹس برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ہونے والے مصالحے انتہائی مضر صحت تھے جنہیں نہر میں ضائع کر دیا گیا۔ معائنے کے موقع پر دکان کے مالک کو خبردار کیا گیا کہ آئندہ ایسی حرکت کرنے پر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد فدا حسین کھوسو نے کہا کہ ملاوٹ شدہ / جعلی مصالجات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جاری رہے گی۔