سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700 لٹر مضرصحت دودھ تلف

105
Substandard milk
Substandard milk

حیدرآباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):سندھ فوڈ اتھارٹی نےحیدرآباد میں ایک کارروائی کے دوران 700لیٹر مضرصحت دودھ تلف کر دیا ہے ۔ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ دادو سے حیدرآباد آنے والےمضر صحت دودھ کو تلف کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر مناسب ٹمپریچر پر رکھنے کے باعث یہ دودھ استعمال کے قابل نہیں رہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر سخت کارروائی جاری ہیں۔