حیدرآباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):سندھ فوڈ اتھارٹی نے ٹنڈوآدم اور جھول میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین آر او پلانٹس کو فوڈ سیفٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سانگھڑ، ٹنڈو آدم اور جھول میں غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف کارروائیاں کیں جس دوران انکشاف ہوا کہ پلانٹس کے فلٹر مکمل طور پر سیاہ ہوچکے ہیں،
ویسلز لیک ہو رہے ہیں، ٹی ڈی ایس 94 اور پی ایچ 7.8 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، پلانٹس میں نہ تو کوئی مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم موجود تھا اور نہ ہی سندھ فوڈ اتھارٹی کے تجویز کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ عملے کی طبی رپورٹس بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ کارروائی کے نتیجے میں 3 پلانٹس کی پیداوار کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں غیر معیاری آر او پلانٹس اور ملاوٹ مافیا کے خلاف چھوٹے بڑے شیروں میں کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک میسر ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527803