سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال، زراعت کے لیے زرخیز زمین، دریا، ساحل سمندر، بندرگاہ، بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر رکھنے والا صوبہ ہے ، اسد عمر

98

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال، زراعت کے لیے زرخیز زمین، دریا رکھنے والا صوبہ ہے جبکہ کراچی ساحل سمندر، بندرگاہ، پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر ہے۔

اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ صوبہ میں واسائل اورکراچی، تاریخ، ثقافت سب ہونے کے باوجود عوام پریشان حال ہیں جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی، سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا ۔