سندھ میں انتخابات جیت کر یہاں ہیلتھ کارڈ اور ترقیاتی کام کرینگے ، وفاقی وزیر اسد عمر کا لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب

53

لاڑکانہ۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اسد عمر نے لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاڑکانہ بلاول بھٹو کا نہیں امیر بخش خان بھٹو کا ہے،2023 میں حکومت تحریک انصاف اور اتحادیوں کی ہوگی، ان کا صفایا ہوگا،اب بھٹو نام استعمال نھیں ہوگا، انھوں نے صرف پاکستان میں نھیں دنیا میں دولت بنارکھی ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے خود مختاری سے نام کمایا اور ہندستان کو کہا تھا کہ گھاس کھاکر بھی ایٹم بم بنائینگے،آصف زرداری کی سیاست کیا ہے ، ان کے دور میں آمریکا نے بھی کہا تھا کہ یہ اپنے ملک سے سچے نہیں ، ان تین سالوں میں ساری دنیا نے دیکھا کہ ہم سر جھکانے کو تیا ر نھیں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے، ڈور مور والے بھی خاموش ہیں۔

چھوٹے زرداری کہتا ہے کہ لاک ڈائون لاک ڈائون سب بند کرو، ارے بھائی تمھارے پیٹ بھرے ہوئے ہیں غریب پاکستانی کہاں جائے، 50 ارب رو پے کی ویکسین صرف سندھ میں پہنچائی، ایک ٹیکہ سندھ حکومت نے نھیں لگایاتیر کو ٹوٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں ، پی ٹی آئی نے ہیلتھ کارڈ دیا ہے ، سندھ میں انتخابات جیت کر یہاں ہیلتھ کارڈ اور ترقیاتی کام کرینگے ، اسد عمر نے کہا کہ ہم نے سکھر ملتان موٹر وے پر کام کیا، سکھر حیدرآباد موٹر وے شروع کر رہے ہیں،کام وفاق کر ہا ہے کس کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہو، ایک گلی نھیں بن رہی تم سے,وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ چھوٹے زرداری سن لو عمران خان کا پیغام سن لو، جیسے پنجاب میں شیر کو بھگایا ہے اسی طرح بلے سے تم کو بھی بھگائینگے، عمران خان نے بلا اٹھالیا ہے۔