سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے،مسافروں کو اضافی کرایہ واپس

163
سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے،مسافروں کو اضافی کرایہ واپس

کراچی۔ 16 جون (اے پی پی):سینئر وزیر ٹرانسپورٹ،اطلاعات اور ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کی جانب سے پی ٹی اے، آر ٹی اے اور ڈی آر ٹی اے کے افسران و عملہ نے پورے سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے تعاون سے مہم شروع کی ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد عید کے موقع پر اپنے والدین اور عزیز و اقارب سے ملنے کیلئےجانے والے مسافروں کو اضافی اور ناجائز کرایوں سے محفوظ رکھنا ہے۔مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں مسافروں کو موقع پر ہی اضافی کرایہ واپس کروایا گیا ہے اور اضافی کرایوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزکوجرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں میں مہم کے دوران کی گئی کارروائیوں میں10جون ،2024کو348گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 247,200روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ87,900روپے جرمانہ ٹرانسپورٹرپرعائدکیا گیا،11جون کو369 گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 105,300روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ365,900روپے جرمانہ ٹرانسپورٹرپرعائدکیا گیا

،12جون کو230 گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 104,300روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ299,300روپے جرمانہ ٹرانسپورٹر پر عائد کیا گیا،13جون کو857 گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 978,500روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ589,100روپے جرمانہ ٹرانسپورٹرپر عائد کیا گیا

،14جون کو1105گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 12،37،100روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ12,88,550روپے جرمانہ ٹرانسپورٹر پرعائد کیا گیا،15جون کو1212گاڑیاں چیک کی گئیں اور مسافروں کو 22،73،750روپے کرایہ واپس کیا گیا جبکہ 938،800روپے جرمانہ ٹرانسپورٹر پر عائد کیا گیا ۔