سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی،جاوید خان

213

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن سیکرٹری جاوید خان نے کہا ہے کہ سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ جاوید خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ٹیم کا ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کراچی میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 8 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں ساجد حسین، ریاض احمد، ا سدعلی، غلام حسین، محمد عرفان، رضوان، فیروز سیف اور سمیر غلام علی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دی جا رہی ہے۔