
حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):سندھ پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچر (BPS-16) کراچی اور میرپورخاص ڈویژن کے لیے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے کراچی اور میرپورخاص ڈویژن میں سائنس اور جنرل کیٹیگری کے سیکنڈری اسکول ٹیچر (BPS-16) کی آسامیوں کے لیے لیے گئے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
ایس پی ایس سی کے مطابق یہ امتحان مئی 2024 میں منعقد ہوا تھا، جس میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے شرکت کی۔ کامیاب امیدواروں کے نام اور حاصل کردہ نمبروں کے ساتھ تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضروری دستاویزات جلد از جلد جمع کرائیں۔
کمیشن کامیاب امیدواروں کے لیے زبانی امتحان کا شیڈول بھی جلد جاری کرے گا، جس میں آگے کے مراحل سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔