سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں اکاؤنٹس آفیسرز کے زبانی امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے

44
سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں اکاؤنٹس آفیسرز کے زبانی امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے

حیدرآباد۔ 06 جون (اے پی پی):سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت حکومتِ سندھ میں اکاؤنٹس آفیسر (بی پی ایس-17) کی آسامیوں کے زبانی امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 18 امیدوار زبانی امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ یہ بھرتیاں ایس پی ایس سی کے تحت جاری کردہ متعلقہ اشتہار کے ذریعے کی گئیں، جس میں مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

بعد ازاں رواں سال مئی 2025 ءمیں تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا، جس کے نتائج شائع ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو زبانی امتحان کے لیے مدعو کیا گیا۔ ایس پی ایس سی کے مطابق زبانی امتحانات کے بعد کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کے نام اور ان کے حاصل کردہ نمبرز کی تفصیلات کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نتائج کی تیاری اور کامیابی کے فیصلوں میں آئینِ پاکستان اور سندھ میں رائج تمام قانونی و آئینی تقاضوں کو مکمل طور پر ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ ایس پی ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھرتی کا یہ عمل شفافیت، میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے اور کامیاب امیدواروں کی فہرست عوامی رسائی کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔