سندھ کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

34

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):سندھ کابینہ نے پری بجٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ اراکین نے اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین،انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا بلاجواز اور غیر انسانی حملہ قابلِ مذمت ہے،پاکستان ہمیشہ امن، مکالمے اور بین الاقوامی ہم آہنگی کا حامی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے،سندھ حکومت ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے،اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے،خطے میں پائیدار امن کے لیے عالمی برادری مؤثر کردار ادا کرے۔